10 جون، 2015، 11:42 AM

ہندوستانی فوج کی میانمار کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی

ہندوستانی فوج کی میانمار کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی

ہندوستانی فوج نے میانمار کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کئی علیحدگی پسند دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے 2 کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے میانمار کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کئی علیحدگی پسند دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے 2 کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ناگا لینڈ اور منی پور سے ملحقہ میانمار کے سرحدی علاقوں میں بنگال رائفلز کے یونٹ 10 اور 27 سے تعلق رکھنے والے فوجی دستوں نے کارروائی کی۔ اس دوران نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈ اور کنگلئی یاول کنا لوپ نامی دو علیحدگی پسند گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے بعد کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران اب تک کم از کم 7 باغیوں کی لاشیں ملی ہیں جب کہ ان میں کئی گنا اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی فوج کے ایڈیشنل ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل رنبیر سنگھ کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع سے فوج کو اطلاع ملی تھی کہ سرحد پار موجود باغی بھارت میں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کے بعد ہی کارروائی کی گئی اور اس دوران میانمار کے حکام سے مسلسل رابطہ تھا۔

News ID 1855729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha